اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کے صرف دو قسطیں نشر ہونے کے بعد ہی مداحوں کے دل جیت لیے۔
ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کی ہٹ جوڑی ثمر جعفری اور عینا آصف کی ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں واپسی ہوئی ہے، ڈرامے کی منفرد کہانی اور کاسٹ غیر معمولی ہے۔
پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں سویرا ندیم، نعمان اعجاز، سعد ضمیر، ریحان رفیق، شمیم ہلالی، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ثمن انصاری، ارشد محمود ودیگر شامل ہیں۔
پرورش میں دکھایا جارہا ہے کہ بیرون ملک مقیم فیملی جب پاکستان واپس آتی ہے تو انہیں جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ عینا آصف میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی ہیں جبکہ ثمر گلوکار بننا چاہتے ہیں لیکن والدین انہیں میڈیکل کی تعلیم حاصل کے لیے یونیورسٹی میں داخلہ دلواتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے متوسط طبقے کی کہانی کو سراہا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ابوالحسن کے کردار کو بھی پسند کیا جارہا ہے جو ثمر جعفری کو بات بات پر تنگ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ’پرورش‘ کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔