منگل, جون 24, 2025
اشتہار

عینا آصف نے اپنے خواب کے بارے میں بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عینا آصف نے اپنے سب سے بڑے خواب کے بارے میں بتا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ٹاک شو ’بز‘ میں میزبان حسن چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عینا آصف نے کہا کہ ان کا زندگی کا سب سے بڑا خواب اور مقصد ’رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس‘ میں اداکاری کی باضابطہ تعلیم حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آپ کو اداکاری اور آواز کو کنٹرول کرنا سکھاتے ہیں، جب اپنے طور پر رہ سکوں اور خود کچھ کرسکوں گی تو تب وہاں کے لیے درخواست دوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں دوسرے ملک میں تنہا اور آزادرانہ زندگی گزارنا بھی چاہتی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ آپ کو زیادہ ذمہ دار بناتا ہے۔

کام کے محاذ پر عینا آصف اس وقت ٹرینڈنگ ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کی مرکزی کردار مایا شہیر کے کردار کے ساتھ پذیرائی حاصل کر رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ ثمر جعفری موجود ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم، شمیم ​​ہلالی، سعد ضمیر فریدی، ریحام رفیق، نذر الحسن، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ارشد محمود، سمن انصاری اور ابوالحسن بھی شامل ہیں۔

پرورش کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی تحریر کرن صدیقی نے لکھا ہے اور اسے ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں