منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

لوگ دعائیں دینے کے بجائے کہتے ہیں شادی کرلی اللہ رحم کرے، ریحام رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ ریحام رفیق نے شادی کے بعد اردگرد کے لوگوں کی جانب سے عجیب و غریب تبصرے پر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ ریحام رفیق گزشتہ ماہ کزن شکیب خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

مقامی میگزین کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ریحام رفیق نے بتایا کہ کس طرح اردگرد کے لوگ اور رشتے داروں نے شادی کے بعد منفی باتیں کہنا شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جتنے بھی لوگوں سے ملی شوٹنگ پر یا رشتے داروں میں شاید ہی کوئی ایک یا دو ایسے شخص ہوں گہ جنہوں نے شادی کے بعد مبارکباد دی ہو یا نیک خواہشات کا اظہار کیا ہو۔

اداکارہ کے مطابق ہر ایک کے پاس میرے سسرال کے بارے میں کہنے یا پوچھنے کے لیے صرف منفی باتیں تھیں۔

ریحام رفیق نے کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ شادی کرلی تم نے اب اللہ رحم ہی کرے، کسی نے کہا کہ ابھی شروعات ہے اس لیے سسرال میں سب اچھا چل رہا ہے، اگر آپ کے پاس کہنے کے لیے کچھ اچھا نہیں ہے تو صرف دعا ہی دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے معاشرے میں شادی کے بارے میں بہت اچھا تاثر نہیں ہے اور ہمارے نوجوان شادی کرنے سے ڈرتے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ اس کی وجہ ارد گرد کے لوگوں کے ایسے تبصرے اور تاثرات ہیں۔

یہ پڑھیں: ژالے سرحدی اور ریحام رفیق کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

کام کے محاذ پر ریحام رفیق اس وقت ہٹ سیریل ‘پرورش’ میں ’امل‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں ساتھی اداکارہ عینا آصف اور ثمر جعفری ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم، شمیم ​​ہلالی، سعد ضمیر فریدی، نورے ذیشان، نذر الحسن، بختاور مظہر، حلیمہ علی، ارشد محمود، سمن انصاری اور ابوالحسن بھی شامل ہیں۔

پرورش کے ہدایت کار میثم نقوی ہیں جبکہ اس کی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے اور اسے ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں