پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

’چاہے جان چلی جائے میں غزہ جاؤں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے محمود عباس نے ترک پارلیمنٹ کو بتایا کہ وہ خطرات کے باوجود غزہ جائیں گے۔

صدر محمود عباس نے ترک پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کو دوبارہ دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں چاہے یہ ان کی موت کا باعث بنے۔

عباس نے کہا کہ میں نے فلسطینی قیادت کے دیگر بھائیوں کے ساتھ غزہ جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ترک قانون سازوں نے پُرجوش انداز میں تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا کروں گا چاہے اس سے میری جان ہی کیوں نہ جائے ہماری زندگی ایک بچے کی زندگی سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔

ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کرنے والے عباس نے کہا کہ فلسطینی کسی ایسے حل کو قبول نہیں کریں گے جس سے ہمارے علاقے تقسیم ہوں اور ہمارے لوگ ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں