اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ہوائی فائرنگ کے الزام میں پشتو گلوکارہ نیلم گل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مردان : خیبر پختونخوا پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ نیلم گل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مردان ڈسٹرکٹ میں ہوائی فائرنگ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معروف گلوکارہ کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشتو گلوکارہ نیلم گل نے نئی گاڑی لینے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جبکہ نیل گل کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں