منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاسپورٹ حصول کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ پاسپورٹ حکام نے کراچی کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ کے حصول میں آسانی کیلئے اہم اقدام کیا ہے جس کے تحت انہیں لمبی لائنوں سے نجات مل جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لئے بینک کی لمبی لائن میں لگنے کے بجائے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اب کراچی کے شہری بذریعہ موبائل ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے اگلے ماہ سے پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔

ابتدائی طور پر بذریعہ ایپ فیس ادائیگی کی سہولت راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں متعارف کرائی گئی تھی۔ مذکورہ ایپ کے ذریعے فیس ادائیگی پر جاری کردہ ڈیجیٹل پیمنٹ سلپ کے بارے میں بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا۔

17نمبرز پر مبنی ڈیجیٹس پیمنٹ سلپ کے ذریعے بینک اکاؤنٹ، اے ٹی ایم، جازکیش، ایزی پیسہ، ون لنک کے ذریعے ادائیگی ہو سکے گی۔

رقم کی ادائیگی پر شہری کو بینک کی جانب سے تصدیقی پیغام بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا، آن لائن فیس ادائیگی نا قابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیس کی ادائیگی کے بعد درخواست گزار کی تصویر اور کوائف اندراج پر مبنی کارروائی کا آغاز ہوگا، آن لائن ادائیگی کے حوالے سے شکایات مختص ویب سائٹ پر کی جا سکیں گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں