اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ویڈیو: پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کی کھڑکی توڑنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

ہشاور سے دبئی جانے والی پرواز میں مسافرکی ہلڑ بازی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز میں مسافر نے کھڑکی توڑنے کی کوشش کی طیارے کے عملے نے بڑی مشکل سے مسافر کو قابو کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے نے قانون کے مطابق مسافر کو اس کی سیٹ سے باندھا ہوا ہے۔

بعدازاں پروٹوکول کے مطابق فلائٹ کے کپتان نے دبئی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور سیکیورٹی مانگی۔

دبئی ایئرپورٹ پر اترتے ہی مسافر کو سیکیورٹی حکام نے اپنی تحویل میں لینے کے بعد ڈی پورٹ کردیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا اور پی آئی اے حکام کے مطابق مسافر کو ایئر لائن نے بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں