بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

نجی ایئرلائن کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے مسافر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کے دو مسافروں نے طیارے کے تمام مسافروں کو بم کی جھوٹی اطلاع دی جس کے بعد کھلبلی مچ گئی۔

ایس او پی کے تحت طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، طیارے لے لیگیج ایریا سمیت مسافروں کے سامان کی مکمل جانچ کی گئی۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع جھوٹی نکلی جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کچھ دیر کے بعد کراچی کے لیے روانہ کردیا جائے گا، طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

بعدازاں طیارے کی اطلاع جھوٹی نکلنے پر دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں