ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام ، 2 مسافر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: فیصل آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے جعلی ویزوں پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

منڈی بہاؤالدین کا رہائشی نواز اور سرگودھا کا احمد شیر فیصل آباد ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے کینیڈا جانے کی کوشش کر رہےتھے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پاسپورٹس کی چیکنگ کے دوران دونوں مسافروں کے ویزے جعلی پائے گئے۔

ایف آئی اے عملے نے ملزمان نواز اور احمد شیر کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کرنے اور جعلی ویزے فراہم کرنے والے ایجنٹوں کی نشاندہی کے سلسلے میں تفتیش کے لئے ایف آئی اے سرکل دفتر منتقل کر دیا ہے۔

یاد رہے چند ماہ قبل ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد کرلئے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ER801 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کئے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں