اشتہار

چلتی ٹرین میں مسافر نے سب کے سامنے خود کو گولی مار لی

اشتہار

حیرت انگیز

چلتی ٹرین میں مسافر نے سب کے سامنے خود کو گولی مار کر جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ نئی دہلی جانے والی نارتھ ایسٹ ایکسپریس میں پیش آیا جس میں ایک مسافر نے مغربی بنگال کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن کے قریب خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فائرنگ نارتھ ایسٹ ایکسپریس ٹرین کے جنرل ڈبے کے اندر ہوئی تاہم ابھی تک اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے رات 8 بجے کے قریب ٹرین کے جنرل ڈبے میں خود کو گولی مار لی جب ٹرین نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن کے قریب تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول برآمد کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹرین میں سوار مسافروں نے فائرنگ کی آواز سنی اور چیخنا چلانا شروع کیا تو آر پی ایف اور جی آر پی کے اعلیٰ اہلکار ڈبے میں پہنچ گئے۔ حکام نے خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔

ایک ساتھی مسافر نے دعویٰ کیا کہ اس شخص نے بندوق سے خود کو گولی ماری جو اس نے اپنے بیگ سے نکالی تھی۔ متاثرہ شخص سے کوئی ٹکٹ یا شناختی کارڈ نہیں ملا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں