امریکا میں ایک شخص نے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد ایک مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
مسافروں نے بتایا کہ مذکورہ شخص فون پر گرل فرینڈ سے جھگڑا کررہا تھا اور پھر وہ غصے میں اٹھ کر ایمرجنسی دروازہ کھولنے لگا جسے ایف بی آئی اے ایجنٹ نے پکڑ لیا۔
- Advertisement -
رپورٹ کے مطابق اس شخص کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مسافروں کو طیارے کو مسافر کی حرکت کے بعد باحفاظت لینڈ کرلیا گیا تھا۔
ایک مسافر نے بتایا کہ میں اس کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا جب وہ فون پر لڑ رہا تھا جب وہ اٹھ کر بھاگا تو ہم خوفزدہ ہوگئے اور اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکا۔