ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے کی دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی فلائٹ دبئی سے کراچی کے لیے محوِ پرواز تھی کہ اس دوران مسافر کو ہارٹ اٹیک پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

پی آئی اے کی سینئر فضائی میزمان اور دیگر عملے نے مسافر کو طبی امداد دی اور پرواز کو میڈیکل بنیادوں پر ملتان ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

- Advertisement -

ملتان ائیرپورٹ لینڈ کرتے ہی میڈیکل ٹیم طیارے میں پہنچ گئی اور مسافر کو طبیعت بہتر ہونے پر ملتان کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پی  آئی اے کی مذکورہ پرواز ملتان سے کراچی کیلئے روانہ ہو گئی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں