لاہور : محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی آمد ورفت کے اوقات میں تبدیلی کردی، جس کا تعلق کراچی اور سیالکوٹ کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اور سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس اور شاہین پسنجر کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے سہ پہر3بج کر 30منٹ پر روانہ ہوگی جو پہلے دوپہر2بج کر15منٹ پر روانہ ہوتی تھی۔
- Advertisement -
انتظامیہ کے مطابق سیالکوٹ وزیر آباد کے درمیان چلنے والی شاہین پسنجر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہین پسنجر سیالکوٹ سے شام 7بجے روانہ ہو کر رات8 بج کر5منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی۔