پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی، وین میں آگ لگنے سے 10 مسافر جھلس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مسافر گاڑی میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بھینس کالونی موڑ پر مسافر گاڑی کے گیس سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 10 مسافر جھلس کر زخمی ہو گئے۔

جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 5مسافروں کی حالت نازک ہے۔ متاثرین میں 2 خواتین، 4 بچیاں، ایک نوجوان اور 2 مرد شامل ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں ٹنڈومحمد خان کی ایک ہی فیملی کے افراد سوار تھے مسافر وین ٹنڈومحمد خان سےکراچی پہنچی تھی۔

فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کرمسافر وین میں لگی آگ بجھا دیا ہے اور پولیس نے حادثے کی مزید تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

آتشزدگی واقعے کے بعد مالک نے گیس فلنگ اسٹیشن  بند کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں