اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کروڑوں کا سونا اور غیرملکی کرنسی ، دبئی جانے والے مسافر نے کسٹم حکام کی دوڑیں لگوادیں

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : باچاخان ایئرپورٹ پر مسافرکروڑوں کا سونا اور غیرملکی کرنسی لیکرجہازتک پہنچ گیا، جس پر انٹیلی جنس اطلاع پر کسٹم اور دیگر اداروں کی دوڑیں لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافرنے کسٹم سمیت دیگر عملے کو ماموں بنادیا ، ایئرپورٹ پرسرچنگ مشینوں سے گزر کر مسافر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی لیکرجہاز تک پہنچ گیا۔

جس کے بعد انٹیلی جنس اطلاع پر کسٹم اور دیگر اداروں کی دوڑیں لگ گئی ، کسٹم اور دیگر عملہ جہازمیں پہنچ گیا۔

اس دوران مسافر کے دستی سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونے کے بسکٹ اور13ہزار سے زائد یورو برآمد کرلئے ، ایئرپورٹ زرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم نے مسافر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

کسٹم کی انسداد منی لانڈرنگ ڈیسک ہونے کے باوجود مسافرسونا اور غیر ملکی کرنسی لے جانے میں کامیاب ہوگیا تھا ،مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانا چاہ رہا تھا

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں