تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے ہوش اڑ گئے

کراچی: سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے مزید 19 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ جناح ایئرپورٹ پر ریاض سے پہنچنے والے 19مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی708کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تو 19مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، مسافروں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 22 جون کو بھی سعودی عرب سے آنے والے 9مسافر کورونا مثبت نکلے تھے، جس کے بعد مسافروں کو لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل ‏کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 25 جون کو بھی 17 مسافر کورونا مثبت نکلے تھے۔

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر بڑی مشکل میں پھنس گئے

کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا ‏رہے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے کسی ‏بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی جارہی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں