کراچی: سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مزید مسافروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی شہر جدہ سے کراچی پہنچنے والے 14مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، وبا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
جدہ سے کراچی آنے والے تمام مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 14مسافروں وبا کا شکار پائے گئے۔
دو روزقبل بھی سعودی دارالحکومت ریاض سے کراچی پہنچنے والے 8 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ اسی طرح 12 ستمبر کو سعودی شہر جدہ سے کراچی پہنچنے والے 9 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں سے وطن لوٹنے والے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی متعدد مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔