اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے 9 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وبا کی تصدیق ہونے پر مسافر پریشانی کا شکار ہیں تاہم انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا جہاں کورونا سے صحت یابی تک ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔

کراچی ایئرپورٹ پر رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے نو مسافروں میں مہلک وائرس کی موجودگی پائی گئی۔

مسافر ‘ایس وی 708 ریاض’ کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ کورونا سے متاثرہ مسافروں کو قطر اسپتال کے قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے آنے والے کئی مسافروں میں وبا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی سمیت دیگر ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ بغیر ٹیسٹ کے کسی ‏بھی مسافر کو ائیرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں