The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر بڑی مشکل میں پھنس گئے

کراچی: سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے 9 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ کرنے کا معاملہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان الجھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وصوبائی حکومت کے درمیان کورونا متاثرہ مسافروں کی قرنطینہ منتقلی ایک مسئلہ بن گیا۔ سعودی عرب سے کراچی آنے والے 9 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے لیکن اب تک قرنطینہ نہ ہوسکے۔

مسافر ریاض سے سعودی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔ وفاق اور سندھ کے محکمہ صحت میں مسافروں کو قرنطینہ منتقل کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

وفاقی محکمہ صحت کی جانب سے مسافروں کو بھٹائی آباد اسپتال منتقل نہیں کیا جاسکا اور ادھر محکمہ صحت سندھ نے مسافروں کو کورنگی اسپتال میں گنجائش نہ ہونے پر منع کردیا۔

خیال رہے کہ مسافر6گھنٹے سے ائیر پورٹ پر موجود ہیں اور انہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں