جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ایئرپورٹ پر غیر معمولی صورت حال، اچانک کیا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رش کے باعث بد نظمی دیکھی گئی، مسافر ایئرپورٹ پر رل گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر غیر معمولی رش ہونے کی وجہ سے برطانیہ سمیت دیگر ممالک جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسافروں کے دیر سے چیک ان کاونٹر پر پہنچنے کے باعث انہیں بورڈنگ پاس کا بھی اجرا نہیں کیا گیا۔ رش ہونے کے باعث بیشتر مسافروں کی پروازیں چھوٹ گئیں۔

- Advertisement -

مسافروں نے ایئرپورٹ پر شور شرابہ اور احتجاج بھی کیا۔ ایئرپورٹ منیجر عدنان خان نے وضاحت کی ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے زیادہ تر پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کے اچانک سے رش میں اضافہ ہوگیا ہے، خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر رش لگ رہا ہے۔

منیجر عدنان خان کا مزید کہنا تھا کہ اے ایس ایف کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ مسافروں کے چیک ان کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں