جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کروناوائرس: جہاز میں اچانک افراتفری مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں دوران پرواز ماسک نہ پہننے پر دو مسافر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، جس کے باعث پورے طیارے میں افراتفری مچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘ایلی جاینٹ’ نامی امریکی ایئرلائن میں سوار دو مسافر اس وقت لڑپڑے جب ان میں سے ایک نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا، فریق نے دوسرے مسافر سے درخواست کی کہ وہ ماسک استعمال کرے تاکہ کروناوائرس کے خطرے کو کم کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق مسافر کی درخواست اس نے مسترد کردی اور بدتمیزی کرنا لگا جس پر دونوں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے کو مغلظات بھی بکیں، اس دوران طیارے کے عملے اور دیگر مسافر نے بیچ بچاؤ کرائی۔

جہاز امریکی ریاست ایریزونا سے اوتھا ریاست جارہا تھا کہ اس دوران لڑائی ہوئی، طیارے میں ہونے والے اس ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

ایئرلائن کے عملے نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے حالات پر قابو پایا۔

Fight on flight to Provo over man's refusal to wear mask

Fight breaks out on plane after passenger refuses to wear face mask

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں