تازہ ترین

طیارے کے اندر بارش، مسافر چھتریاں نکالنے پر مجبور، ویڈیو وائرل

ماسکو: روس میں طیارے کے اندر بادلوں کے بغیر برسات نے سب کو حیران کردیا اور مسافر چھتریاں نکالنے پر مجبور ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسیا ایئرلائن کی پرواز سے چھٹیاں منانے کے لیے بحیرہ اسود جانے والے مسافر دوران پرواز اچانک پانی ٹپکنے پر حیران رہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پرواز پانی ٹپکنے پر کچھ مسافروں نے چھتریاں نکال لیں جبکہ کچھ مسافر پانی میں بھیگتے رہے۔

مسافروں کی چھتری پکڑے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے ایئرلائن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

روسی ایئرلائن انتظامیہ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ چھت سے ٹپکنے والا پانی بارش کا نہیں تھا بلکہ جہاز کا ایئرکنڈیشننگ نظام صحیح کام نہیں کررہا تھا جس کی وجہ سے پانی ٹپکنا شروع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اس طرح پانی ٹپکنے کے واقعات ان جگہوں پر پیش آتے ہیں جہاں سینٹرالائزڈ ایئر کنڈیشننگ نظام ہوتا ہے۔

خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا اور طیارے کو نیویارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈ کرلیا گیا تاہم طیارے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

Comments

- Advertisement -