جمعہ, مارچ 7, 2025
اشتہار

ویڈیو: پستول اور چاقو کے ساتھ طیارے میں داخل ہونے والا پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں مسلح نوجوان کی طیارے میں سوار ہونے کی کوشش عملے اور مسافروں نے ناکام بنا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح نوجوان طیارے میں داخل ہونے لگا تو وہاں موجود عملے اور مسافروں نے فوری طور پر اسے پکڑ کر پستول اور چاقو برآمد کر لیا۔

نوجوان ایویلون ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کریو کےحلیے میں تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم مینٹینس کے بہانے سکیورٹی سے بچ کر طیارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ نوجوان ایئرپورٹ کے حفاظتی جنگلے سے طیارے تک پہنچا تو شک کی بنیاد پر عملے نے اسے رکنے کا کہا لیکن وہ زبردست طیارے میں گھسنے کی کوشش کرنے لگا۔

صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے مسافر بھی عملے کی مدد کے لیے آگئے اور انہوں نے مسلح شخص کو دبوچ لیا۔

 واقعےکے بعد تمام ایک سوساٹھ مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اُتار لیا گیا جب کہ زیر حراست ملزم سےتفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں