جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مسافر کی نامناسب حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرین یا بس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ضابطہ اخلاق متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ تمام مسافر باآسانی سفر کر کے اپنی منازل تک پہنچ جائیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’پیسنجر شیمنگ‘ کے نام سے بنے ہوئے اکاؤنٹ نے مصروف ٹرین میں بیٹھے ایک مسافر کی عجیب و غریب حرکت کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین میں سوار مسافر نے اپنا جوتا اتارا ہوا ہے اور وہ ایڑھیوں پر خشک ہونے والی کھال کو نوچ نوچ کر گاڑی میں ہی پھینک رہا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ شخص کے سامنے بیٹھے مسافر نے یہ ویڈیو بنائی جس کا مقصد دیگر مسافروں کو صرف یہ بتانا تھا کہ وہ سفر کے دوران معیار کو برقرار رکھیں کیونکہ کسی بھی غیر اخلاقی حرکت سے دوسروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر نے فیس ماسک لگایا ہوا تھا اور اُس نے اپنے ایک ہاتھ میں موبائل پکڑا ہوا تھا جبکہ وہ دوسرے ہاتھ سے مسلسل ایڑھی کھرچ رہا تھا۔ دوسرے مسافر نے ٹرین کے فرش پر پھینکی جانے والی کھال کی ویڈیو بھی بنائی۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ سیکڑوں نے مسافر کی اس حرکت پر تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے شکر ادا کیا کہ اُس کی جلد خشک نہیں ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ جب یہ ٹرین میں ایسا کررہا ہے تو پھر اپنے گھر میں کیا کرتا ہوگا۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ جو کچھ بھی کررہا ہے وہ اپنی جگہ مگر اس نے ماسک تو لگایا ہوا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں