تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دورانِ پرواز مسافروں کا روتے بچے کو چُپ کروانے کا انوکھا طریقہ

سفر کے دوران بچوں کا رونا عام سی بات ہے لیکن جب بچہ مسلسل روتا رہے تو دیگر مسافر بھی پریشان ہو جاتے ہیں اور بچے کو خاموش کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ دبئی سے البانیہ جانے والی ایک پرواز میں ہوا۔ تاہم مسافروں نے مسلسل روتے بچے سے تنگ ہونے کے بجائے اسے پرسکون کرنے کے بارے میں سوچا اور ایسا طریقہ اپنایا کہ ہر کوئی دیکھ کر خوش ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویلاگر نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ پرواز ایک باپ روتے بچے کو گود میں لیے اسے چُپ کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parikshit Balochi (@parikshitbalochi)

ویڈیو میں ہم نے دیکھا کہ پرواز میں موجود تمام مسافروں نے بچے کو چُپ کروانے کے لیے ایک ساتھ بچوں کا پسندیدہ گیت ”بے بی شارک“ گایا اور سب نے تالیاں بھی بجائیں جس سے بچہ پرسکون ہوگیا اور باقی کا سفر خوشگوار ہوگیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اپنی رائے کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”یہ آج کے دن کی سب سے اچھی ویڈیو ہے۔“

ایسا ہی ایک بار اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز میں ہوا تھا جب کمسن بچے نے پرواز کے دوران رونا شروع کر دیا تھا۔ والدہ نے اسے پرسکون کرنے کی ہر کوشش کی لیکن وہ مسلسل روتا رہا تھا۔

پی آئی اے کے فضائی میزبان نے والدہ کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بچے کو گود میں اٹھا کر چُپ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ بچے کو چُپ کرانے پر والدہ قومی ایئر لائن عملے کے حسن سلوک کی معترف ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -