تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹرام ڈرائیور کو دل کا دورہ، نوجوان نے مسافروں کی زندگیاں بچالیں

برلن: جرمنی میں ٹرام ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا تو ہیرو مسافر نے تیز رفتار ٹرام کو روک کر مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر بون میں ٹرام ڈرائیور دل کا دورہ پڑںے کے بعد بے ہوش ہوگیا، نوجوان نے تیز رفتار ٹرام کو روک کر متعدد مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرام ڈرائیور کے اچانک بے ہوش ہونے پر مسافر خوفزدہ ہوگئے جب انہوں نے ٹرام کو کنٹرول سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا۔

ایک خاتون نے ٹرانسپورٹ کمپنی کو واقعے سے آگاہ کیا اسی دوران ٹرام روکنے کے لیے 2 افراد داخل ہوئے لیکن وہ اسے روکنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی انٹرنیشنل فلائٹ میں خاتون کو ہارٹ اٹیک

جرمن شہر بون کے میئر اشوک سریدھرن کے مطابق مسافر نے ایک خطرناک صورت حال بالکل صحیح کام کیا اور مسافروں کی جانیں بچالیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کے کیبن میں داخل ہونے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، ٹرام کو کنٹرول کرنے والے نوجوان کو مسافروں کو ہیرو قرار دے دیا جبکہ ٹرام ڈرائیور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے بظاہر یہ حادثہ معلوم ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -