جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مسافروں نے پی آئی اے طیارے کو ڈسٹ بِن بنا دیا، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے طیارے میں مسافروں نے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چارٹرڈ طیاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر سوالات اٹھ گئے، برطانیہ جانے والی پروازوں کو مسافروں نے کچرا خانہ بنا دیا۔

جہازوں کی اچھی طرح صفائی میں زیادہ وقت لگنے کے باعث جہازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر معمول بن گئی، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ٹوائلیٹ بھی کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں کچرا پھیلنے کے باعث ڈیپ کلیننگ کرانا پڑتی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پرواز پی کے 9785 کی ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی تھی، مسافر عمومی طور پر غیرملکی ایئرلائنز پر احتیاط سے کام لیتے ہیں، مسافروں کو چاہیے کہ وہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔

قومی ایئرلائن نے ماحول کی بہترین کے لیے مسافروں سے صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی اپیل کردی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں