نئی دہلی: بھارت میں ایک عقلمند شخص کے ٹویٹ نے 26 لڑکیوں کو اسمگل ہونے سے بچا کر مجرموں کو جیل پہنچا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ادراش شری واستو نامی ایک شخص نے چند پریشان حال لڑکیوں کو دیکھا۔
یہ شخص اتر پردیش میں ایک مسافر ٹرین میں سفر کر رہا تھا جب اس نے اپنی بوگی میں موجود لڑکیوں کو پریشان دیکھا۔ ان میں سے چند لڑکیاں نہایت کمسن تھیں اور کچھ رو بھی رہی تھیں۔
اس مشکل صورتحال میں مسافر نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ساری صورتحال لکھ ڈالی۔
اس نے ٹرین اور بوگی نمبر کے ساتھ لکھا کہ بوگی میں موجود لڑکیاں پریشان ہیں اور رو رہی ہیں۔
اس کے ساتھ اس نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی، بھارتی وزیر ریلوے، وزیر اعلیٰ اور ریلوے کی انتظامیہ کے اکاؤنٹ کو بھی مینشن کیا۔
I am traveling in Avadh express(19040). in s5. in my coach their are 25 girls all are juvenile some of them are crying and all feeling unsecure.@RailMinIndia @PiyushGoyal @PMOIndia @PiyushGoyalOffc @narendramodi @manojsinhabjp @yogi
— Adarsh Shrivastava (@AdarshS74227065) July 5, 2018
اس کے بعد اس نے ایک اور ٹویٹ میں اپنے راستے سے بھی آگاہ کیا۔
subject to human trafficking )my current station is Hari Nagar my next station is BAGAHA and then Gorakhpur.kindly help them out. Please help.@RailMinIndia @PiyushGoyal @PiyushGoyalOffc @PMOIndia @narendramodi @rajnathsingh
— Adarsh Shrivastava (@AdarshS74227065) July 5, 2018
مسافر کے اس ٹویٹ نے فوراً ہی توجہ حاصل کرلی اور تھوڑی ہی دیر بعد مذکورہ علاقے کے پولیس اسٹیشن الرٹ ہوگئے۔
ذرا سی تلاش و تفتیش کے بعد پولیس مدد کے لیے پہنچ گئی اور فوری طور پر لڑکیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
لڑکیوں کو اسمگل کرنے والے دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں سے ایک کی عمر 22 جبکہ دوسرے کی 55 سال بتائی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد مسافر کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا گیا۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو ایسے ہی مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
This is the best possible way to use our social media, inspiration to all and salute to adarsh Shrivastava, we all proud of you 🙏🙏🙏🙏 pic.twitter.com/7Zxz2cQBAN
— VIPUL (@shri_vipul) July 6, 2018
کچھ ٹویٹر صارفین نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ شخص کو ایوارڈ سے نوازا جائے جبکہ کچھ اس کی سیکیورٹی کے لیے بھی فکر مند نظر آئے۔
I request honorable PM @narendramodi ji to honour @AdarshS74227065 with award pic.twitter.com/y3vcZnKiJe
— Shailesh (@HindustaniTweet) July 6, 2018
Respect for u Adarsh Ji.. But I also urge the @HMOIndia to look at the security of him. Im suggesting Adarsh Ji to not reveal his identity in public
— Suditya (@dsuditya) July 7, 2018
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔