کراچی : شہرقائد میں شاہراہ فیصل پرپولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پرڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر شہری جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 12 جنوری کو کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا تھا۔
کالعدم تنظیم نے نارتھ ناظم آباد میں ڈیوٹی پرجانے والے پولیس اہلکار شاکر کے قتل کی ذمہ دارقبول کی تھی۔