کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں 95 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔ جوانوں نے اپنی ٹریننگ کی مختلف مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں ہونے والی 95 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 942 اہلکار تربیت مکمل کر کے پاس آؤٹ ہوئے۔
تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کا تعلق سندھ کی مختلف یونٹس سے ہے۔
- Advertisement -
جوانوں نے اپنی ٹریننگ کی مختلف مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا جس میں ٹرننگ فائر، اسٹینڈنگ فائز، ٹرننگ موونگ فائر اور روم کمبیٹ شامل ہیں۔
جوانوں نے دشمن کا دو بدو مقابلہ کرنے اور حملے کی صورت میں دشمن پر قابو پانے اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
مشقوں کے دوران جدید اسلحے اور ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نمایاں کارکردگی پر تعریفی اسناد تقسیم کیں۔