ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

حصول تعلیم کا شوق، باپ اور بیٹا ایک ہی اسکول میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں حصول تعلیم کے شوق میں معمر باپ اور بیٹے نے ایک ہی تعلیم بالغان اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔

کہتے ہیں تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ماں کی گود سے گور (قبر) یعنی پیدائش سے موت تک تعلیم کبھی بھی اور کہیں بھی حاصل کی جا سکتی ہے اور اس کو سچ کر دکھایا ہے کہ سعودی عرب کے ایک باپ اور بیٹے نے جنہوں نے تعلیم کے حصول کے لیے ایک ہی اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب مکہ مکرمہ کی کمشنری القنفذہ کے تعلیم بالغاں اسکول میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری حصول تعلیم کے لیے پہنچ رہے ہیں ان ہی میں ایک معمر باپ اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے جو موسم گرما کے دوران تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے بزرگ شہری علی بن الحربی نے بتایا کہ ’مجھے پتہ چلا تھا کہ اسکول میں سورۃ فاتحہ کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ میں صحیح طریقے سے سورۃ فاتحہ پڑھنے کے لیے اسکول آیا ہوں۔ یہاں آکر پتہ چلا کہ یہ لوگ پڑھنے اور لکھنے کی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔

علی الحربی کے بیٹے احمد نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ تعلیم حاصل کروں۔ موسم گرما کے دوران تعلیم بالغاں سکول کا پتہ چلا تو داخلہ لیا۔ میرے لیے دہری خوشی کی بات یہ ہے کہ والد بھی یہاں داخلہ لیے ہوئے ہیں۔ ہم دونوں پڑھنے لکھنے کے علاوہ حفظان صحت اور زرعی طریقہ کار بھی سیکھ رہے ہیں۔

تعلیم بالغاں کے اسکول میں چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کرائی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی قرآن پاک پڑھنے کا صحیح طریقہ سکھایا اور لکھنے کی بھی مشق کرائی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں