نئی دہلی: بھارت میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ سروس 5 دن کے لیے بند رہے گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے محکمہ پاسپورٹ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ سیوا پورٹل تکنیکی دیکھ بھال کے باعث 29 اگست کی رات 8 بجے سے 2 ستمبر کی صبح 6 بجے تک بند رہے گا۔
رپورٹس کے مطابق شہریوں کو اب نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے 5 دن انتظار کرنا پڑے گا۔
اگر آپ نئے پاسپورٹ کے لئے اپلائی کرچکے ہیں اور آپ کو اس کے لیے 30 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان کی تاریخ مل چکی ہے، تو وہ بھی منسوخ کر دی جائے گی۔
روس نے امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی
محکمہ پاسپورٹ کا ایڈوائزری میں کہنا تھا کہ پانچ دن تک محکمہ کا کوئی کام نہیں ہو گا۔ خدمات کی معطلی کا اثر پاسپورٹ سیوا کیندر کے ساتھ ساتھ مقامی پاسپورٹ دفتر اور وزارت خارجہ میں بھی نظر آئے گا۔