پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

خوشخبری: پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹ نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے پاسپورٹ بنوانے کیلیے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کر دی۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی گئی جس کے مطابق شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں۔ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کیلیے اپلائی کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

اس میں مزید کہا گیا کہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے اس متعلق کہا کہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔

پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں پاکستان پہنچ گئیں

گزشتہ روز شہریوں کی سہولت کیلیے 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچیں جو اگلے ہفتے سے آپریشنل ہو جائیں گی۔

ڈیسک ٹاپ مشینیں آپریشنل ہونے سے موجودہ پرنٹنگ صلاحیت دگنی ہو جائے گی۔ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے اور روزانہ ملک بھر سے پاسپورٹ اجرا کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کیلیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں، ان کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا جاری کیا جاتا ہے۔

مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے اور اس کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں