بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں پر شہری دھیان نہ دیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا، جس میں 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500، فاسٹ ٹریک کی فیس 12 ہزار 500 مقرر ہے، 72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے اور ارجنٹ کیٹگری میں فیس 13 ہزار 500، فاسٹ ٹریک کی فیس 18ہزار 500 ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پہلی بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے 9 ہزار فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے، 36 صفحات اور 72 صفحات کی الگ، 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے لیکن فیس میں اضافے کی خبر بے بنیاد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں