تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

پاسپورٹ کی فیس میں کمی، نئی فیسوں کا اعلان

حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ فیس میں کمی کر کے نئی فیسیں مقرر کر ‏دیں۔

پاسپورٹ فیس میں کمی وزیرداخلہ شیخ رشید کی خصوصی دلچسپی پر کی گئی ہے۔ 10سالہ مدت ‏کے پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 7500 اور نارمل فیس 4500 مقرر کی گئی ہے۔ ‏

اسی طرح 5سالہ نارمل پاسپورٹ فیس کم کر کے 3 ہزار اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس5ہزار ہو گی۔ ‏ڈی جی امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاسپورٹ کی فیس آدھی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‏تھا کہ نادرا ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ ایشو کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 50 افسران کو فی الفورویزہ سیکشن سے واپس بلانےکا فیصلہ کیاہے اور پاسپورٹ کی فیس آدھی کردی ہے جبکہ نادرایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈایشوکرےگا، جس شخص کا نام ای سی ایل میں ہو ان کا پاسپورٹ جاری نہیں کیاجاسکتا۔

Comments

- Advertisement -