کراچی: بہتر مستقبل اور روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے شہری پریشان ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاسپورٹ آفس کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد اس وقت پریشان دکھائی دی جب انہیں علم ہوا کہ گزشتہ روز ہی پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 جبکہ ارجنٹ فیس 7500 روپے کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 11200 روپے ہوگی جبکہ 10 سالہ نارمل کی فیس 6700 روپے ہوگی۔
ایک بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ مجھے عمرے پر جانا تھا لیکن انہوں نے آج ہی کی تاریخ میں فیسیں بڑھا دی ہیں، حج و عمرہ پر جانے والے شہری، بیرون ملک جانے والی شہری بھی پریشان ہیں۔
ایک شہری نے شکوہ کیا کہ فیس میں اضافہ کربھی دیا پھر بھی پاسپورٹ مل نہیں رہا ہے۔
پاسپورٹ کی فیسوں میں اچانک اضافے کے بعد ایجنٹ مافیا بھی سرگرم ہوگئے ہیں بینکوں میں رقم جمع کروانے والے پریشان شہریوں سے ہزاروں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پاسپورٹ کی فیسوں میں فوری طور پر کمی کی جائے۔