پاستا دنیا کے مقبول ترین کھانوں میں سے ایک ہے جو جھٹ پٹ تیار اور کھانے میں مزیدار ہوتا ہے آج ہم پاستا اقسام اور ان کی کچھ خصوصیات بھی بتائیں گے۔
وقت بدلنے کے ساتھ انسان کے رہنے سہنے اور کھانے پینے کے انداز بھی بدلے۔ کھانے کے حوالے سے تبدیلی کو دیکھا جائے تو موجودہ دور میں پاستا دنیا کے مقبول ترین کھانوں میں سے ایک ہے جو جھٹ پٹ آسانی سے تیار ہونے کے ساتھ کھانے میں مزیدار ہوتا ہے اور ان ہی خصوصیات کے باعث بھاگتی دوڑتی تیز رفتار زندگی میں یہ لوگوں میں مقبول عام ہو چکا ہے۔
پاستا جو دیکھنے میں نوڈلز کی طرح ہوتا ہے۔ یہ گندم اور اس سے بنی دیگر اشیا سے تیار کیا جاتا ہے جو مختلف اشکال میں دستیاب ہوتا ہے، پاستا کو مختلف قسم کے لوازمات مثلاً گوشت، سبزیاں، ساسز اور جوسز شامل کرکے مزید ذائقے دار بنایا جاتا ہے یقینی طور پر آپ یا آپ کے گھر میں بھی کسی نہ کسی کو پاستا ضرور پسند ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں اس کی کتنی اقسام مقبول ہیں اگر نہیں جانتے تو ہم ان کی اقسام اور خصوصیات بتاتے ہیں۔
بات کریں پاکستان کی تو یہاں سے معروف پاستا ٹیوب اور میکرونی کی شکل میں ہوتے ہیں۔
ٹیوب پاستا:
یہ پاستا کا سب سے عام شیپ ہے جو ایک ٹیوب کی طرح بنا ہوتا ہے جسے گاڑھی کریمی کری ساس میں استعمال کیا جاتا ہے۔
میکرونی:
میکرونی چھوٹے اور ٹیوب کی شیپ کی طرح کے ہوتے ہیں یہ چیز سے تیار ڈشوں، سوپ اور کیسرو لوس میں استعمال کیا جاتا ہے۔
بکٹینی پاستا:
یہ لمبے اسپیگیٹی کی طرح ہوتے ہیں اور انہیں ایشیائی ممالک میں کھائی جانی والی ڈشوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
لزانا:
لزانا ایک شیٹ کی طرح کا پاستا ہوتا ہے اسے عمومی طور پر بیکڈ ڈشز کے لیے مناسب سمجھا جاتا ہے۔
بوٹائی پاستا:
بوٹائی پاستا جسے فارفلے بھی کہاجاتا ہے یہ دوسرے پاستا کی نسبت کافی چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں یہ ساس کو آسانی سے جذب کر لیتے ہیں اسے سلاد اور گرلڈ چکن کے لیے بھی بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
فوسلی پاستا:
فوسلی پاستا اسپائرل شیپ کے ہوتے ہیں جو سبزیوں اور گوشت سے بھرپور ساس کے اشتراک سے بہت ذائقہ دار بنائے جاتے ہیں۔