جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

پیٹ کمنز نے جنوبی افریقا کے خلاف فائنل میں متعدد ریکارڈ بنا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے جنوبی افریقا کے خلاف فائنل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 212 رنز پر آؤٹ ہوئی جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پیٹ کمنز نے فائنل کے دوسرے روز 6 وکٹیں لے کر متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

کپتان طویل ترین فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے آٹھویں آسٹریلوی بولر بن گئے ہیں۔

کمنز نے کہا کہ انجری کا مقابلہ کیا اور مختلف حالات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فاسٹ بولر کے لیے 300 وکٹیں حاصل کرنا آسان کام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلی اننگز میں اچھی برتری مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں شین وارن نے 145 میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گلین میک گرا 124 میچوں میں 563 شکار کرچکے ہیں، نیتن لیون کی وکٹوں کی تعداد 533 ہے۔

مچل اسٹارک نے 97 میچوں میں 384 وکٹیں حاصل کی ہیں، ڈینس للی کی 70 میچوں میں 355 وکٹیں ہیں، مچل جانسن کی وکٹوں کی تعداد 310 ہے، بریٹ لی نے 310 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ پیٹ کمنز ڈبلیو ٹی سی سائیکل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے 77 وکٹیں لینے والے جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں