انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو پلئیر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔
آئی سی سی نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو دسمبر کی کارکردگی پر پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے, آسٹریلوی کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، انہوں نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے لیے سال 2023 خوش قسمت ثابت ہوا جب کہ ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔
– WTC Champion as captain.
– World Cup Champion as captain.
– Ashes retained as captain.
– 20.25 crore in IPL auction.
– POTM in Boxing Day Test.
– Player of the month in December.2023 is the year of Pat Cummins. 🤯 pic.twitter.com/n9OhSFCsLI
— Johns. (@CricCrazyJohns) January 16, 2024
گذشتہ سال آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ اور آئی سی سی ورلڈکپ ٹیسٹ چیمپن شپ جیسے ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کی جب کہ ایشز سیریز 2023 بھی برابر کرنے میں کامیاب رہے۔
پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا، اس سیریز میں آسٹریلوی کپتان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا ایک بار پھر سے ٹیسٹ میں نمبر ون ٹیم بن گئی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ دسمبر کی نامزدگیوں میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، بنگلادیش کے تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس شامل تھے۔