ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

آسٹریلوی فاسٹ بولر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیئن کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمنز کی جگہ بلی اسٹین لیک تیسرے ٹی 20 میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، یہ فیصلہ مستقبل میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

آسٹریلو کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ پرتھ میں تیز پچ کی وجہ سے شان ایبٹ کو بھی کھلایا جاسکتا ہے، کمنز نے رواں سال کافی کرکٹ کھیلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے اس سے پہلے کافی میچز کھیلے ہیں اس لیے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آنے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنا بیسٹ دے سکیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو 151 رنز کا ہدف دیا تھا جسے میزبان ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کی 80 رنز کی بدولت با آسانی حاصل کرلیا۔

بعد ازاں شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ شعیب اختر نے آسٹریلیا سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر گرین شرٹس کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ غیر سنجیدہ بیٹنگ نے کپتان بابراعظم کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

شعیب اختر نے قومی ٹیم کی شکست کا پوسٹ مارٹم کرڈالا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، قومی ٹیم کی بیٹنگ بولنگ دونوں ناکام رہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں