ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان عوامی تحریک آج 5 شہروں میں دھرنا دے رہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک آج اسلام آباد سمیت پانچ شہروں میں دھرنا دے رہی ہے، طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ قاتل حکمرانوں سےقصاص لے کردم لیں گے۔


 مزید پڑھیں : تحریک قصاص حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، طاہر القادری


پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤں میں مارے گئے کارکنوں کا قصاص لینے سڑکوں پر نکل آئی، لاہور کی انتظامیہ نے چیئرنگ کراس سے مسجدِ شہدا تک مال روڈ خاردار تاریں اور کنٹینر لگا کر بند کردیا۔

اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ حکمران قاتل ہوں تو قصاص مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں۔

- Advertisement -

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ احتجاج کے پہلے راؤنڈ میں وہ خودشریک نہیں ہونگے، پہلے مرحلے میں عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد سمیت پانچ شہروں میں دھرنے دیں گے۔

یاد رہے کہ علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک قصاص کا اعلان کیا تھا، اُنکا کہنا تھا کہ ’’6 اگست سے شروع ہونے والی تحریک حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائی گی۔


 مزید پڑھیں : جنرل راحیل شریف فوجی عدالت سے انصاف دلائیں، طاہر القادری کا مطالبہ


واضح رہے کہ رواں سال 17 جون کو پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دوسری برسی پر بھی دھرنا دیا تھا۔

عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ دو برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ایک قدم بھی انصاف کی قدم کی جانب نہیں بڑھ سکا، متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے،جنرل راحیل شریف فوجی عدالتوں کے ذریعے متاثرین کو انصاف دلائیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جنوری دو ہزار تیرہ میں چار دن اور اگست دو ہزار چودہ میں ستر دن دھرنا دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں