اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے لیے حکومتی سنجیدگی پیر تک پتا چل جائے گی، طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے لیے حکومتی سنجیدگی پیر تک پتا چل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی کا حکم دے کر حکومتی کندھے سے ذمہ داری اٹھالی۔

[bs-quote quote=”جسٹس باقر نجفی رپورٹ کہیں بھی بہ حیثیتِ ثبوت استعمال نہیں ہو سکتی: طاہر القادری” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اب جے آئی ٹی تشکیل سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنا ہے، پیر تک معلوم ہو جائے گا کہ حکومت کتنی سنجیدہ ہے۔

طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کہیں بھی بہ حیثیتِ ثبوت استعمال نہیں ہو سکتی۔ سربراہ عوامی تحریک پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت نے باقر نجفی کمیشن رپورٹ میں تبدیلی کی ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا ’شہباز شریف کی گرفتاری کا بہ غور جائزہ لے رہا ہوں، شہباز شریف کے نیب سے کلیئر ہونے سے متعلق خدشات ہیں۔‘


یہ بھی پڑھیں:  طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے، طاہر القادری


ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ جدوجہد کی لیکن ان سے امید نہیں لگائی، حکومت کو عوام کے لیے کام کرنا ہوگا ورنہ قوم ماضی کے ڈاکوؤں کو بہتر سمجھے گی۔

خیال رہے کہ چند دن قبل طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ طاقت ور آج بھی طاقت ور اور انصاف کم زور ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں