بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن پرناروے میں احتجاج کرےگی

اشتہار

حیرت انگیز

اوسلو: پاکستان عوامی تحریک (ناروے) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ناروے میں میں پاکستانی ایمبیسی کے سامنے احتجاج کرے گی۔

پنجاب پولیس کی جانب سے 17جون 2014 کو رات کی تاریکی میں منہاج القرآن کے نہتے معصوم کارکنان کا وحشیانہ قتل عام کیا گیا اور ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی گئی تھی۔

اس سانحے میں 14 افراد شہید ہوئے تھے جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں اور 100 کے قریب کارکنان شدید زخمی ہوئے تھے ۔

اس سانحے کی دوسری برسی کے موقع پر حکومت پاکستان کے خلاف اوسلو ایمبیسی کے سامنے 17جون بروزجمعہ بعد ازنمازجمعہ ایک زبردست پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں پاکستان عوامی تحریک ناروے اور منہاج القرآن اوسلو کے مقامی رہنما خطاب کریں گے۔

پاکستان عوامی تحریک ناروے اور منہاج القرآن کے قائدین نے اہل وطن سے ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کی پُرزور اپیل کی ہے تاکہ متاثرین ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔

سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی تحقیقات کے لیے قائم ٹریبونل کے روبرو ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی ماڈل ٹاون اور ایس پی سی آئی اے سمیت دس پولیس افسران نے بیانات قلم بند کرائے۔

جسٹس باقرنجفی کی سربراہی میں عدالتی ٹربیونل نے ایک تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی تھی جسے عوامی تحریک کے سبراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مطابق منظرعام پر نہیں لایا گیا۔


گلو بٹ کو 11سال قید کی سزا سنا دی گئی


دوسری جانب ماڈل ٹاون سانحے میں میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والےگلو بٹ کو انسداد، دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 11 سال تک کے لئے جیل بھیج دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں