ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

’جھومے جو پٹھان‘ فلم کی ریلیز کے بعد گانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے پٹھان کے گانے جھومے جو پٹھان کو ایڈٹ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان ریلیز کے بعد کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے اور عامر خان کی دنگل، یش کی کے جی ایف چیپٹر ٹو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیز ترین تین سو کروڑ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔

پٹھان نے دنیا بھر میں ریلیز کے ایک ہفتے میں ہی 634 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

مداح پٹھان کے سین کی ویڈیو بھی شیئر کررہے ہیں ایسے میں میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے جھومے جو پٹھان میری جان گاکر صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

یش راج نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے گانے میں نئی لائنز شامل کی ہیں جھومے جو پٹھان۔‘

گانے کی ترتیب وشال ددلانی اور شیکھر راوجیانی نے دی جبکہ یش راج نے مزاحیہ انداز میں کمنٹس میں لکھا کہ ’بہت زور سے گانا آیا مجھے۔‘

وشال نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’پورا بنایے کولاب ریلیز کرتے ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں