ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شاہ رخ کی ’پٹھان‘ نے دو دن میں کمائی کے ریکارڈ بنا ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے دوسرے روز ہی کمائی کے ریکارڈ بنا ڈالے۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی چار سال بعد فلم پٹھان کے ذریعے شوبز میں واپسی ہوئی اور ان کی فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

ریلیز کے دوسرے دن فلم کی کمائی دنیا بھر میں 219.6 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ پہلے روز فلم کا بزنس 106 کروڑ تھا۔

بالی ووڈ کے سلطان نے بھی شاہ رخ خان کی فلم کی کامیابی پر لکھا کہ خواہش ہے کہ فلم چار سو کروڑ کلب میں داخل ہوجائے۔

ادھر سنیما مالکان کا کہنا ہے کہ فلم کی مانگ اس قدر بڑھ رہی ہے کہ اضافی شوز کا بندوبست کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اسے یش راج کے بینر تلے ریلیز کیا گیا فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون، اشوتوش رانا شامل ہیں۔

پٹھان میں سلمان خان کی انٹری بھی ہوئی جس میں انہیں شاہ رخ کے ساتھ ایکشن میں دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ پٹھان ریلیز سے قبل پہلے ہندو انتہا پسندوں کی تنقید اور احتجاج کے باعث موضوع بحث بن گئی تھی جبکہ فلم کے گانے پر بھی تنقید کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں