سری لنکن کرکٹر پتھم نسانکا نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
گال میں کھیلا جانے والا بنگلادیش اور سری لنکا کے ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے، بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 495 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جواب میں سری لنکا نے پہلی اننگ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز بنائے ہیں۔
تاہم سری لنکن کرکٹر پتھم نسانکا نے بنگلادیش کے خلاف کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں انہوں نے شاندار 187 رنز کی اننگز کھیلی۔
نسانکا نے ٹیسٹ کیریئر میں تین سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔
سری لنکن اوپنر نے کیریئر کی پہلی سنچری ہوم گراؤنڈ اور دو سنچریاں ملک سے باہر کھیلتے ہوئے بنائیں۔
نسانکا نے 17 ٹیسٹ میچ میں 40 کی ایوریج سے 1000 رنز مکمل کیے ہیں۔