منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اسپتال میں نرس سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مریض گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ٹرینی ڈاکٹر کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر ابھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسپتال میں نرس کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے علاقے بیر بھوم کے ایک اسپتال میں مریض نے نرس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی اور اسے ہراساں کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بیربھوم کے ایلام بازار ہیلتھ سینٹر میں ڈیوٹی پر موجود ایک نرس کے ساتھ مبینہ طور پر ایک مریض نے بدسلوکی کی۔

- Advertisement -

نرس نے بتایا کہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ آئے مریض نے اسے نامناسب طریقے سے چھونے اور مبینہ زیادتی کوشش کی، ملزم کے ساتھ اس وقت اس کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

نرس کا کہنا تھا کہ میں تو صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کر رہی تھی۔ مریض کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے مجھے گالیاں دیں اور غیر اخلاقی حرکات کیں۔

مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، جس پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم مریض کو حراست میں لے لیا۔

ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس: کالج کے پرنسپل نے حقیقت بتادی؟

یاد رہے کہ 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ رونما ہوا تھا، نوجوان ٹرینی ڈاکٹر اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔جس پر ملک بھر میں تاحال احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں