اشتہار

ڈنر نے ہاسٹل کی 30 طالبات کو اسپتال پہنچا دیا، وارڈن نے ذمہ داری چولہے پر ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار کے شہر آرا میں مضر صحت ڈنر نے ہاسٹل کی 30 طالبات کو اسپتال پہنچا دیا، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے شہر آرا میں امبیڈکر ہاسٹل کی طالبات نے منگل کو رات کا کھانا کھایا تو رات کو تقریباً تیس طالبات کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ رات کے کھانے میں طالبات کو چاول پیش کیے گئے تھے جو پوری طرح نہیں پکے تھے، آدھے پکے چاول کھا کر طالبات بیمار پڑ گئیں۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق رات کو متعدد طالبات کو اچانک الٹیاں اور پیٹ میں درد کی شکایت اٹھی، اور بدھ کی صبح تک ان کی حالت بگڑ گئی، جس پر انھیں صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے 12 کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ہاسٹل وارڈن وجیتا کماری نے کہا کہ کھانے کی تیاری کے دوران گیس کا چولہا ٹھیک سے کام نہیں کر رہا تھا، اس لیے طالبات کو پیش کیے جانے سے پہلے کھانا ٹھیک سے نہیں پک سکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیگر طالبات کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، متاثرین نے ضلع بھوجپور کے مجسٹریٹ اور ضلعی ایجوکیشن افسر کے سامنے شکایت کی کہ انھیں غذائیت والی خوراک نہیں دی جا رہی، باورچی خواتین اکثر ادھ پکا کھانا تیار کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں