جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

گزشتہ انتخابات میں دھاندلی: پتن کی رپورٹ میں بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : غیرسرکاری تنظیم پتن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ستمبر 2024 تک اپنی ویب سائٹ پر انتخابی نتائج کے فارم تبدیل کر تارہا۔

تفصیلات کے مطابق پتن 38 کولیشن نے عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر رپورٹ جاری کردی۔

جس میں کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی،آئین کو مسح کرنا،عدلیہ کو محکوم بنانا سے بظاہر لگتا ہے کہ ملک میں آمریت زور پکڑ رہی ہے ،میڈیا،صحافیوں اور سوشل میڈیا اور سیاسی کارکنوں کی ہراسانی اور اغواء سے بھی ایسا لگتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کردہ انتخابی نتائج پر پتن کی آڈٹ رپورٹ میں انتہائی تشویش ناک رجحانات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ستمبر 2024 تک اپنی ویب سائٹ پر انتخابی نتائج کے فارم تبدیل کر تارہا۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 میں دی گئی ڈیڈ لائنز کو پورا کرنے میں بھی ناکام رہا اور الیکشن کمیشن نے انتخابات کے ایک سال بعد بھی مرد اور خواتین ووٹرز ٹرن آوٹ کا اعلان نہیں کیا ، ایسا عمل الیکشن کمیشن اپنی نااہلی یا انتخابی دھاندلی چھپانے کی کوشش ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور کے متعدد قومی حلقوں کے سیکڑوں پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ تھا جبکہ لاہور کے کچھ پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ 100 فیصد سے بھی زیادہ تھا، جو نا ممکن ہے۔.

پتن رپورٹ میں کہا ہے کہ لاہور میں متعلقہ صوبائی حلقوں کے مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں پر ٹرن آؤٹ اوسطا 40 فیصد تھا۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی حلقوں کے ہزاروں مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں پر ٹرن آؤٹ کا فرق 40 فیصد سے زیادہ پایا گیا تھا، ایسے ٹرن آؤٹ سے بہت سے جیتنے والے امیدوار ہارنے والوں میں تبدیل ہوجائیں گے۔

پتن رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کےاحکامات کے باوجود پارلیمنٹ اور دو صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستیں ابھی تک خالی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں