اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیراعظم پرلگائے گئے جھوٹے الزامات جلد دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویزرشید نے کہا کہ نواز شریف نے گرتے ہوئے اداروں کو مستحکم کیا جبکہ عمران خان نے اداروں کی تباہی کے ذمہ دار شخص کے لیے ریفرنڈم میں ووٹ مانگے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں عدم استحکام اور بے روزگاری کا فروغ چاہتے ہیں، ملک جب بھی ترقی کی طرف جاتا ہے تو عمران خان اس کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں۔
سینیٹر پرویزرشید کا کہنا تھاا کہ موجودہ دور میں عوام نے ریکارڈ ٹیکس ادا کیا ہے جو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پربھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ خیبرپختوانخوا کے عوام عمران خان کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دیتے؟